سرمایہ کاری کی پالیسی
ڈائریکٹرز کی ایگزیکٹو کمیٹی (سرمایہ کاری کے) مواقع ڈھونڈنے/جانچنے اور سفارش کرنے کی ذمہ دار ہے؛
- پورٹ فولیو سرمایہ کاری (یعنی حصص/ سکیورٹیز وغیرہ میں (نئے حصص یا مارکیٹ سے خریداری) یا مالی سرٹیفیکیٹس)؛ یا
- نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری (یا تو ایکویٹی پر مبنی یا قرض پر مبنی)؛ یا
- کاروباری اشتراک؛ یا
- منصوبوں کے علاوہ چیزوں میں سرمایہ کاری (نیک نامی/تجارتی پہچان/پیٹنٹ وغیرہ)
مزید برآں ایگزیکٹو کمیٹی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ٹریٹ گروپ کے نصب العین اور حکمت عملی کی رہنمائی میں مجوزہ سرمایہ کاری کا تعین کیا جائے۔
فنڈنگ پالیسی
یہ ٹریٹ گروپ کی پالیسی ہے کہ نہ صرف فنڈز کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے بلکہ سستے ترین ذرائع سے فنڈز حاصل کیے جائیں۔
ٹریٹ گروپ وقتا فوقتا فنڈنگ کے مختلف ذرائع کا جائزہ لیتا ہے؛
- ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات (بشمول درآمد/برآمدی سرمایہ داری)
- درمیانی مدت کے متبادل/ سرمائے کی ضروریات
- طویل مدتی منصوبوں پر مبنی ضروریات
ان فنڈنگ ذرائع میں شامل ہو سکتے ہیں؛
- فنڈز کا اندرونی طور پر انتظام *
- بینک سے قرضے (قلیل مدتی بھی اور طویل مدتی بھی)
- تجارت اور مختلف قرض دہندگان
قرضوں کے ذرائع (کمرشل پیپرز/ بانڈز/ ٹی ایف سی وغیرہ) عام طور پر اداروں یا عوام کو جاری کیے جاتے ہیں
- غیر محفوظ قرضے
- لیزنگ (آپریٹنگ بھی اور کیپیٹل بھی)
- ایکویٹی فنانسنگ وغیرہ
*اس میں ٹریٹ گروپ کے اندرونی ذرائع شامل ہیں۔ کارپوریٹ حکمت عملی کے تحت (پیرنٹ کمپنی یعنی ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے) کاروباری یونٹوں میں عملے اور دیگر وسائل کے اشتراک اور ہم آہنگی سے، کاروباری یونٹوں میں مالی وسائل کی سرمایہ کاری سے، کارپوریٹ کاروباری سرگرمیوں کی تکمیل کے لئے کاروباری یونٹوں کا استعمال کرتے ہوئے مطابقت پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔
مزید برآں، مندرجہ بالا فنڈنگ کے ذرائع دیگر معاون مالیاتی مصنوعات (یعنی تبدیلیاں جیسے حصص کی ملکیت وغیرہ) میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
منافع کی پالیسی
- عام اجلاس میں ٹریٹ گروپ کی کمپنیاں منافع کا اعلان کر سکتی ہیں؛ لیکن کوئی منافع ڈائریکٹروں کی سفارش کردہ رقم سے زیادہ نہیں ہوگا؛ اور
- کمپنی کی جانب سے کسی بھی غیر منقولہ جائیداد یا کمپنی کی کسی بھی زمہ داری میں شامل سرمائے کی نوعیت کے اثاثوں کی فروخت یا تصرف سے حاصل ہونے والے منافع میں سے کسی بھی مالی سال کے لئے کمپنی کی طرف سے کوئی منافع کا اعلان یا ادائیگی نہیں کی جائے گی؛ اور
- کمپنی کے منافع کے علاوہ کمپنی کی طرف سے کوئی منافع ادا نہیں کیا جائے گا؛ اور
- بورڈ اراکین کو اس طرح کے عبوری منافع کی منظوری اور ادائیگی کر سکتا ہے جو کمپنی کے منافع میں سے مناسب لگتا ہو؛ اور
- بورڈ کسی بھی منافع کی سفارش کرنے سے پہلے کمپنی کے منافع میں سے رقم الگ رکھ سکتا ہے، ایسی رقم جو وہ ریزرو کے طور پر مناسب سمجھتے ہیں، جو بورڈ کی صوابدید پر ہنگامی حالات کو سنبھالنے میں استعمال ہوں گی؛ اور
- کمپنی کے منافع کا فیصلہ کمپنی کی فنانسنگ پالیسی کے تحت ہوگا
- فرسٹ ٹریٹ مینوفیکچرنگ مدرابا کے لئے منافع کی پالیسی
- مضاربہ کی کاروباری [غیر تجارتی] سرگرمیوں کے سلسلے میں خالص آمدنی کا کم از کم 90 فیصد، جو مضاربہ کے محتاط ضابطہ کے مطابق لازمی ریزرو کو الگ رکھنے کے بعد طے کیا گیا ہے، ہر سال کم از کم ایک بار سرٹیفکیٹ ہولڈرز میں ان کے پاس موجود سرٹیفکیٹ کی تعداد کے تناسب سے تقسیم کیا جانا ہے۔ تقسیم نقد منافع کی شکل میں ہوگی۔ سال کے لئے مضاربہ کے منافع یا کسی اور تقسیم شدہ منافع کے علاوہ کوئی منافع ادا نہیں کیا جائے گا۔