اخلاقیات اور کاروباری طریقوں کا بیان

کاروباری طرز عمل کے لئے رہنما خطوط

ملازمین

  • کسی کو بھی کسی ملازم سے قانون توڑنے یا ٹریٹ گروپ کی پالیسیوں اور اقدار کے خلاف جانے کے لئے نہیں کہنا چاہئے۔
  • ہم تمام ملازمین کے ساتھ یکساں اور منصفانہ سلوک کرتے ہیں۔
  • ہم کسی بھی قسم کی ہراسانی برداشت نہیں کرتے ہیں۔
  • محفوظ طریقے سے فرائض انجام دینے کے لئے معلومات اور ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
  • ملازمین کو ٹریٹ گروپ کی حدود میں غیر قانونی منشیات یا ہتھیار استعمال میں لانا یا منتقل نہیں کرنا چاہئے۔
  • ملازمین کو مشکوک لوگوں اور سرگرمیوں کی اطلاع دینی چاہئے۔

کاروباری شراکت دار (ساتھی/دوست)

  • مفادات کے ٹکراؤ سے بچیں اور ایسے حالات کی نشاندہی کریں جہاں وہ واقع ہو سکتے ہیں۔
  • وہ تحائف، احسانات یا تفریح کے مواقع قبول نہ کریں جو وصول کرنے والے شخص کے فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کا باعث ہوں۔
  • صرف محفوظ، قابل اعتماد مصنوعات اور خدمات کا استعمال اور فراہمی کریں۔
  • اپنے حریفوں کا احترام کریں اور ہماری مسا قبت کو نقصان پہنچانے کے لئے غیر منصفانہ کاروباری طریقوں کا استعمال نہ کریں۔
  • قیمتوں، منڈیون یا مصنوعات، یا پیداوار یا انوینٹری کی سطح پر ہمارے حریفوں کے ساتھ باضابطہ یا غیر رسمی بات چیت نہ کریں
  • معاہدے کی تفصیلات کے مطابق مصنوعات تیار کریں۔
  • ہماری مصنوعات اور خدمات کو ایماندارنہ اور منصفانہ انداز میں بازاروں میں پیش کریں۔
  • منافع کمانے کے لئے ہماری اقدار پر سمجھوتہ نہ کریں۔

کاروباری وسائل

  • ذاتی منافع کے لئے ٹریٹ گروپ کی اندرونی معلومات استعمال نہ کریں۔ دوسروں کو ایسی معلومات نہ دیں۔
  • ٹریٹ گروپ کے وسائل کو ذاتی فائدے یا کسی غیر کاروباری مقصد کے لئے استعمال نہ کریں۔
  • خفیہ اور ملکیتی معلومات کی حفاظت کریں۔
  • ٹریٹ گروپ کے وسائل کا استعمال الیکٹرانک معلومات بھیجنے، وصول کرنے، رسائی یا محفوظ کرنے کے لئے نہ کریں جو جنسی طور پر واضح ہو، نفرت، تشدد، جوا، غیر قانونی منشیات یا ہتھیاروں کی غیر قانونی خریداری یا استعمال کو فروغ دے۔
  • (ٹریٹ گروپ کی) کمپنیوں کے کھاتوں یا ریکارڈز میں غلط یا گمراہ کن اندراجات نہ کریں۔

کمیونٹیز (برادری)

  • ان تمام قوانین، ضوابط اور ٹریٹ گروپ کی پالیسیوں پر عمل کریں جو آپ کے کام پر لاگو ہوتے ہیں۔
  • سرکاری عہدیداروں کو ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے لئے، ان کولالچ یا رقم یا کوئی قیمتی چیز نہ دیں۔
  • ہم اپنی کارکردگی کا تعین اور اندازہ کرتے ہیں اور اپنے کام کے ماحول کے بارے میں بات چیت میں فراغ دل ہیں۔
  • جب ٹریٹ گروپ کے معیارات مقامی قانون کی ضرورت سے زیادہ بلند ہوتے ہیں تو ہم اعلیٰ معیارات پربھی پورا اترتے ہیں۔