مقصد کا بیان

ہم معیارات کو مسلسل بلند کرنے اور مینوفیکچرنگ کی اعلی مہارت کے ذریعے معیاری مصنوعات کی فراہمی کے ہمارے عزم پرہمیشہ قائم رہیں، اسی طرح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہمارے گاہکوں اور صارفین کی ہر ضرورت پوری ہوتی ہے

ہمارا نصب العین

ہمارا مشن (نصب العین) اپنے بنیادی کاروبار میں اپنی قومی قیادت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا اور اپنے صارفین کے لئے پیسے کی قدر کو یقینی بنانے کے اصولوں کے ساتھ وسیع مصنوعات کے پورٹ فولیو کی پیشکش کے ذریعے ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ ہمارے سرمایہ کاروں کے لئے شیئر ہولڈر کی قدر میں اضافہ اور اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ باہمی فائدہ مند کاروباری تعلقات کو پروان چڑھانا ہے

اصول

ہم اپنے انسانی وسائل کے نظام کی بنیاد اپنے ثابت شدہ اصولوں پررکھیں گے جو ہماری بنیادی اقدار کی عکاسی کرتے ہیں اور بہترین لوگوں کو راغب کرنے،فائدہ دینے، ترقی کرنے اور ترغیب دینے کے اپنے عزم کی بنیاد رکھیں گے۔ وہ ثقافتی تنوع اور قانونی اور علاقائی کاروباری حقائق کے حوالے سے ذمہ داری اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے کاروبار کے عالمی دائرہ کار کی عکاسی کریں گے۔

اہمیت

ہمارے کاروبار کے تمام پہلوؤں میں مسلسل بہتری پر ہماری توجہ ہمیں اپنے سرٹیفکیٹ ہولڈرز اور ملازمین کوفائدہ دینے کے قابل بنائے گا۔

سماجی ذمہ داری

ہم ماحولیاتی طور پر ذمہ دار بننے اور ان کمیونٹیز کی مدد کرنے کی مسلسل کوشش کریں گے جہاں ہم کام کرتے ہیں اور ان صنعتوں کی مدد کریں گے جن میں ہماری شراکت ہے۔

کاروباری اقدار

  • مکمل کسٹمر سروسز
  • طویل مدتی کاروباری توجہ
  • ٹیکنالوجی نظریاتی (اورینٹڈ)
  • معیاری اور قابل اعتماد
  • عملے کی ترقی اور ٹیم ورک
  • مؤثر وسائل اور لاگت کا انتظام
  • کارپوریٹ (کاروباری) ذمہ داری