آڈٹ کمیٹی

کوڈ کے مطابق، آپ کے موڈاربا کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے آڈٹ کمیٹی قائم کی ہے.

2016 – 2017

27/Apr/17

24/Feb/17

27/Oct/16

7/Oct/16

عہدہ

نام

#

3/4

P A P P چیئرمین ڈاکٹر سلمان فریدی 1

4/4

P P P P ممبر جناب عمران عظیم 2

4/4

P P P P ممبر جناب منیر کریم بانا 3

3/3

2/3

3/3

3/3

اجلاس کی کوروم

اجلاس میں حاضری P
غیر موجودگی کی چھٹی A

آڈِٹ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس:ـ

کمیٹی فنانشل اسٹیٹمنٹس کا جائزہ لیتی ہے اور اندرونی کنٹرول کے مؤثر اور مضبوط نظام کویقینی بنانے کے لیے مالیاتی پالیسیوں اور طریقوں کا جائزہ لیتی ہے۔ کمیٹی انٹرنل آڈِٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ آڈِٹ رپورٹس اور آڈِٹ آبزروویشنز کی مطابقت کا بھی جائزہ لیتی ہے۔ آڈِٹ کمیٹی کمپنی کے شئرہولڈرز کی جانِب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بیرونی آڈِٹرز کی تقرّری کی سفارش کرنے کی ذمہ دار ہے اور بیرونی آڈِٹرز کے استعفے یا ان کو ہٹائے جانے کے حوالے سے بھی، آڈِٹ فیس یا بیرونی آڈِٹرز کی جانب سے فنانشل اسٹیٹمنٹس کے آڈِٹ کے علاوہ کمپنی کے لیے مزید کوئی اور خدمت کرنے کے حوالے سے تمام سوالات و معاملات پر بھی غور کرتی ہے۔ آڈِٹ کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کوڈ آف کارپوریٹ گوورننس سے ہم آہنگ ہیں اور مندرجہ ذیل شقّیں وسیع پیمانے پراس میں شامل ہیں:ـ

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے پہلے کمپنی کی عبوری اور سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹس کا جائزہ لینا۔

عبوری اور سالانہ آڈِٹس کے نتیجے میں سامنے آنے والے اہم مشاہدات پر بیرونی آڈِٹرز سے گفتگو؛ بیرونی آڈِٹرز کی جانب سے جاری کیے جانے والے مینجمنٹ لیٹر اور اس وقت تک کے مینجمنٹ کے ردِّعمل کا جائزہ لینا۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انٹرنل آڈِٹ فنکشن کمپنی میں صحیح طرز پر موجود ہے اور مناسب وسائل رکھتا ہے انٹرنل آڈِٹ کی حدود اور دائرہ کار کا جائزہ لینا۔

مالیاتی اور آپریشنل کنٹرول، اکاؤنٹنگ سسٹم اور رپورٹنگ اسٹرکچر سمیت اندرونی کنٹرول کے نظام کی یقینی طور پر مناسب موزونیت اور تاثیر کا جائزہ لینا۔

متعلقہ قانونی ضروریات کی تعمیل کا تعین اورکارپوریٹ گوورننس کے بہترین طریقوں سے ہم آہنگی کا جائزہ لینا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے مخصوص کیے جانے والے خاص پراجیکٹس، اہم مطالعات یا کسی بھی معاملے میں دیگر تحقیقات کرنے کا اہتمام کرنا۔

بیرونی آڈِٹرز کی جانب سے جاری کیےجانے والے مینجمنٹ لیٹر اور اس وقت تک کے مینجمنٹ کے ردِّعمل کا جائزہ لینا۔